گڑھی خدا بخش: کل بھٹو کی 32 ویں برسی، تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکی32 ویں برسی آ گئی ہے ۔گڑھی خدا بخش میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ کل سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔چار اپریل کے نزدیک آتے ہی گڑھی خدا بخش میں لوگوں،سیاسی کارکنوں اور سیاستدانوں کی آمد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بھٹوکےمزارکی انتظامیہ اورپیپلزپارٹی نےبرسی تقریبات کےحوالےسے تیاریوں کوحتمی شکل دےدی۔صدر آصف علی زرداری تین اور چاراپریل کی درمیانی ‍شب بھٹو کی قبر پر حاضری کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیےگئےہیں۔ نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کیلئے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی، ناہید خان، صفدر عباسی اور شیری رحمٰن کو دعوت نامے نہیں بجھوائے گئے۔ دوسری جانب برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ ادھرصدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کواتوارکو نوڈیروہاؤس طلب کرلیاہے۔رحمان ملک پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اس حوالے اہم انکشافات کا امکان ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz