کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان مشتبہ دہشت گردوں کو تھانہ جلال پور سٹی کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے تین میزائل، پانچ راکٹ لانچر، سات ہینڈ گرنیڈ، دو کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیوں کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ مشتبہ دہشت گرد آرمی ایوی ایشن بیس اور آئل ڈپو کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے تاوان کے لئے ایک معروف قادیانی شخصیت کو اغواکرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہوا تھا۔