ایتھنز اسپیشل اولمپک کھیلوںمیں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ میڈل ایک چاندی اورخواتین باسکٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات کومات دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ایتھنز اسپیشل اولمپک کھیلوںمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر تاحال جاری ہے اورجمعرات تیس جون کوہونیو الے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اب تک ایک گولڈ میڈل ایک چاندی اورخواتین باسکٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات کومات دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔پاکستان کی شمائلہ رباب نے بوسی (BOCCE)کے سنگل مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی اورپاکستان کے لیے تیسرے گولڈ میڈل کوحاصل کرلیا۔دیگر نتائج میں شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پاکستانی اتھلیٹ طاہر صدیق نے 8.32میٹر تک گولہ پھینک کرسلور میڈل حاصل کرلیا۔جمعرات کے روز ہونے والے خواتین باسکٹ بال کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کوچار کے مقابلے میں انیس پوائنٹس سے مات دے کراپنے گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ان کاسیمی فائنل میچ جمعہ کے روز یونان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجے باسکٹ بال ہال نمبر چار میں کھیلاجائے گا۔پاکستان کے دیگر مقابلوں میں مرد باسکٹ بال ٹیم،سوئمنگ کے پچاس میٹر فری سٹائل اورپچیس میٹر بیک سٹروک ،مردوں کے سنگل بوسی مقابلوں،خواتین کی پانچ سومیٹر سائیکل ریس اورپاکستان جرمنی فٹ بال میچ کے کوالفائی راؤنڈ کامقابلے کے نتائج کاانتظارہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz