Posted by Unknown on Sunday, July 17, 2011
وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے اسرائیلی اسلحہ ملا ہے اور شہر کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں۔اسلام آباد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسلحہ باہر سے آ رہا ہے اوراسلحہ باہر سے آنے کا مطلب یہ ہے کہ ٹارگٹ کلرز کا تعلق بھی باہر سے ہے ۔رحمان ملک نے ایک بار پھر اپنا موقف دوہرایا کہ کراچی میں ہر قتل ٹارگٹ کنگ نہیں۔ایم کیو ایم کے حوالے سے چند دن میں خوش خبری ملے گی ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ۔