پاکستانی سائنسدانوں نے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا جنیاتی نقشہ تیار کرلیا۔یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد پاکستان دنیا کا نواں اور مسلم امہ کا پہلا ملک بن گیا ۔
کراچی یونیورسٹی کے انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائینسز کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے سائنسدان کامران عظیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس پروجیکٹ پر40 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جنیاتی نقشے کی بدولت مختلف امراض کی تشخیص ہوسکے گی جس کے باعث علاج میں سہولت ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ اب وہ عام پاکستانیوں کا جنیاتی نقشہ بنائیں گے تاکہ لوگوں کی انسانی خصوصیات سے آگاہی ہوسکے۔