پنجاب اسمبلی: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان میں تلخ جملوں کا تباد

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایوان میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔ جواب میں مسلم لیگ ن کے رکن اصغر علی منڈا کے صدر زرداری کے حوالے سے ریمارکس پر پیپلز پارٹی کے ارکان سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور ایوان کے ماحول میں تلخی پیدا ہوگی ۔ ڈپٹی سپیکر رانا مشہود نےالفاظ کو کارروائی سے حذف کروادیا ۔پنجاب اسمبلی نے آج کے اجلاس میں چار قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں جن میں میٹرک تک قرآن پاک اور احادیث کو نصاب کا ضروری حصہ قرار دینے ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے ،ڈی جی خان میڈیکل کالج میں دیگر صوبوں کا کوٹہ اوربھیرہ کو تحصیل بنانے کی قرارداد شامل ہیں ۔اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz