بےنظیر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
پشاور میں ن لیگ کے رہنما سرانجام خان کے گھر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بےنظیر کے قاتلوں کی گرفتاری کی بات پوائنٹ سکورنگ کےلئے نہیں کر رہا.حکومت نے بےنظیر کے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے کوئی توجہ نہیں دی. اگر ہماری حکومت آئی تو بےنظیر کے قاتلوں کو بےنقاب کریں گے.میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تک نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونی چاہیئے.ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا, میمو گیٹ سکینڈل پر عدالتی فیصلے کے بعد دیکھیں گے کہ اس پر عمل درآمد ہوتا ہے یا کہ نہیں.دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آ کر بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو عوام کے سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے انکی شہادت کے حوالے سے 15 نکاتی سوالنامہ جاری کر دیا۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر داخلہ کو قاتلوں کا علم ہے تو انہیں عوام سے کیوں چھپایا جا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری کئے گئے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ بینظیر کی شہادت کے فورا بعد قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم کے نام سامنے نہ لانے، سکیورٹی پر تعینات افراد اور جلسے میں موجود سیاسی رہنماؤں سے تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں۔ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کی تحقیقات بے نتیجہ کیوں رہیں بینظیر کے ساتھ موجود رہنما حادثے کے فوراً بعد غائب کیوں ہو گئے بینظیر بھٹو نے خط میں جن شخصیات کے نام دیئے ان کو زیر تفتیش کیوں نہیں لایا گیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz