نواز شریف اثاثے نیب کے حوالے کرکے باہر گئے:پراسیکیوٹرجنرل نیب

پراسیکیوٹرجنرل نیب کے کے آغا کا کہنا ہے کہ نوازشریف رضاکارانہ طورپر اثاثے نیب کے حوالے کرکے ڈیل کے تحت باہرگئے تھے۔سپریم کورٹ نے نیب سے معاہدہ طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ میں نوازشریف کے اثاثوں کی حوالگی سے متعلق نیب کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹرجنرل نیب کے کے آغا کا کہنا تھا کہ نوازشریف رضاکارانہ طورپراپنے اثاثے نیب کے حوالے کرکے ڈیل کے تحت باہرگئے تھے۔ ہم معاملے کی تہ تک جانے کےلیے جائیداد اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اثاثے حوالے کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ ہے تو پیش کریں جب تک شریف برادران کے خلاف کیس نہیں آئے گا، نیب جائیداد کیسے رکھ سکتا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz