تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے
علاوہ تمام جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے ۔ پی پی اور ن لیگ احتساب نہیں چاہتے ۔
این آر او کی وجہ سے بڑے ڈاکوؤں کو بچایا گیا تھا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ واحد ادارہ
ہے جس کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے ۔ جمہوری نظام میں سپریم کورٹ کے فیصلے
مانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے ۔
دولت کے لیے شہید ہونے والوں کے خلاف عوام مٹھائی بانٹیں گے ۔ سپریم کورٹ
کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہوں گے ۔