افغان طالبان نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے امن مذاکرات کا یہ مطلب
نہیں کہ انہوں نے حامد کرزئی کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے ۔ طالبان کی
جانب سے یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں طالبان نے اپنا دفتر قائم
کرلیا ہے اور امریکا کے ساتھ طالبان کے امن کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاکہ
افغانستان میں صورتحال بہتر ہو سکے ۔
طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے
انخلا اور سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اس کا قطعا یہ
مطلب نہیں کہ حامد کرزئی کی حکومت اور ان کے بنائے آئین کو تسلیم کر لیا ہے
۔ طالبان کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا تک مسلح جدوجہد جاری رہےگی ۔