شاہ مردان شاہ کی نماز جنازہ میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، تحریک
انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، پیپلز
پارتی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور دیگر اہم رہنماؤں سمیت
ہزاروں حروں نے شرکت کی ۔
قبل ازیں آج صبح شاہ مردان شاہ کا جسد خاکی لندن سے کراچی لایا گیا بعد
ازاں جسد خاکی پیر جوگوٹھ پہنچایا گیا جہاں پہلے نیا پیر پگارا منتخب کیا
گیا پھر نماز جنازہ کے بعد انہیں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک
کردیا گیا۔