الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر
دیا,الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات کا انعقاد 2 مارچ کو کیا جائے گا.
الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد 2 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ سینٹ
انتخابات 54 نشتوں پر کئے جائیں گے.کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری
تاریخ 13 اور 14 فروری ہے.الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 16
اور 17 فروری کو کی جائے گی.اعتراضات سے متعلق اپیلیں 22 اور 23 فروری تک
نمٹائی جائیں گی.سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات
نامزدگی 24 فروری تک واپس لے سکتے ہیں.الیکشن کمیشن کے مطابق اٹھارویں
ترمیم کے تحت سینٹ کی 4 نشستیں اقلیتی امیدواروں کے لئے مخصوص ہیں.واضع رہے
کہ اگلے ماہ 54 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرتے ہوئے سینیٹ کی رکنیت سے
ریٹائرڈ ہو جائیں گے