سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کے باہر غیرقانونی طورپرکام کرنے والے ایجنٹوں نے سفارت خانہ کابیرونی ماحول سخت خراب کردیا

ایتھنز(اجالانیوز)سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کے باہر غیرقانونی طورپرکام کرنے والے ایجنٹوں نے سفارت خانہ کابیرونی ماحول سخت خراب کردیا مچھلی منڈی کاماحول سفارت خانے کے اعلیٰ افسران کی کوششوں کے باوجود ایجنٹ مصروف عمل۔تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان جوکہ ایتھنز کے ایک انتہائی اہم اورحساس علاقے میں قائم ہے جس کے ارد گرد برطانوی اورجرمن سفارت خانوں کے علاوہ دیگر یورپی اورغیر یورپی ممالک کے سفارت خانے بھی موجود ہیں کے باہر سفارت خانہ پاکستان میں اپنے کاغذات کی تکمیل کے لیے جانے والے افراد کوموقع پرست ایجنٹوں نے لوٹنا اورانتہائی غیر مہذب طریقے سے کام کرناشروع کردیاہے جس سے سائیلین سمیت ارد گرد کی عمارتوں کے دفتری عملے کے لوگ سخت مشکلات کاشکار ہیں۔سفارت خانہ کے باہر موجود ان پڑھ افراد بلدیہ کی جانب سے رکھے گے کوڑے کے ڈرموں کے اوپر،پارک کی گئی گاڑیوں کی ڈکی اورموٹرسائیکل کی سیٹوں پر فائیلیں رکھ کرلوگوں کے فارم بھرنے لگے سادہ لوح پاکستانی کم پیسوں کے لالچ میں اپنے فارم کوغلط طورپر بھروانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اکثر ان کے فارم اور دیگر دستاویزات کے لیے ان کوبار بار اوپر نیچے کاسفرکرناپڑتاہے جس سے ان کوکوفت ہوتی ہے اورشکایت کی صورت میں ایجنٹوں کاٹولہ ان کوڈرادھمکا کرچپ کرادیتاہے جس میں دھمکی آویز رویہ بھی اپنایاجاتاہے۔سفارت خانہ پہنچنے کے بعد ایجنٹوں کے افراد لوگوں کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سفارت خانہ کے باہر انتہائی غیر معیاری اورنامناسب طورپر بریانی اورسموسے فروش بھی بیٹھے ہیں جوپاکستان کی کسی مچھلی منڈ ی کا ماحول پیش کرتے ہیں۔بلدیہ یونان کے اہلکاروں نے متعدد بار سفارت خانہ سے بھی اس بارے شکایت کی ہے لیکن وہ سفارتی اہلکاروں کی آمد کے موقع پرادھیر ادھر ہوجاتے ہیںاوربعدازاںوہاں دوبارہ براجمان ہوجاتے ہیں۔سفارت خانہ کے مطابق ان کے خلاف متعدد بار کارروائی کی گئی ہے تاہم وہ دوبارہ وہاں موجود ہوتے ہیں اس کاواحد حل ہے کہپاکستانی ایسے افراد کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ سفارت خانہ پاکستان مقامی انتظامیہ کوکہہ سکتاہے سڑک پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتاتاہم سفارت خانہ کوایسے افراد کے رویے کی وجہ سے سخت کوفت کاسامناہے۔سفارت خانہ کے باہر موجود بعض سائیلین نے ان ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد نمائندہ کوآگاہ کیاکہ اگر ان کو کہاکہ جائے فارم غلط بھراہے یاان کودوبارہ مدد کے لیے کہاجائے توان کے پیسے دبانے کی وجہ سے  ان کوبھگادیاجاتاہے۔انھوں نے کہاکہ سفیر پاکستان کوچاہیے کہ وہ قانونی حثیت کے حامل افراد جنھوں نے وہاں پرحکومت یونان کی سے باقاعدہ لائسنس حاصل کررکھے ہیں کے ساتھ مل کراس کاحل نکالیں اورصرف ان کی جانب سے دیے جانے والے فارمز کوقبول کریں تاکہ پاکستان کی بدنامی کاباعث بننے والے ایجنٹوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔قانونی طورپر کام کرنے والے دفاتر کے افراد نے کہاکہ ان ایجنٹوں کی وجہ سے کوسخت مشکلات کاسامناہے اوروہ ان کے دفاتر کے سامنے سے دیدہ دلیری سے لوگوں کوبازوسے پکڑ پکڑ کر لے جاتے ہیں انھوں نے کہاکہ غیر معیاری اورصفائی کے بغیر وہاں پرکھانے پینے کی اشیافروخت کرنے والوں کی وجہ سے بھی سخت کوفت کاسامناہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz