بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف امونیا کی پاکستا نی تاجر برادری متحد ہو گئی

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)امونیا میں پاکستانی تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ماضی میں بننے والی پاکستانی بنگلہ دیشی اورافغان امن کمیٹی کے پاکستانی ارکان کی جانب سے ایک اہم اجلاس جامع مسجد درالامن امونیا میںبلایاگیا جس میں امونیا کی تاجر برادری کے علاوہ صحافی اوردیگر افراد نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں امونیا میں افغانیوں کی جانب سے بھتہ وصولی،پاکستانی دکانداروں کوتشدد کانشانہ بنانا،مفت خوری اوراسی نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف متحدہ اورمتفقہ طورپر لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے شرکا کوآگاہی دی گئی۔اجلاس کے شرکا کوآگاہ کیاگیاکہ چند جرائم پیشہ عناصر پاکستانی تاجر برادری کومشکلات سے دوچار کررہے ہیں جس پرتمام تاجر برادری نے یک جا ہونے اورمتحدہ ہونے کاحلف دیا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ کسی بھی پاکستانی تاجر کے ساتھ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ فرد یاعناصر کی جانب سے ہونے والی زیادتی پرفوری طورپر تمام تاجر برادری اپنی دکانوں کوبندکرکے متعلقہ فردکی مدد کوپہنچیں گے اوراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے علاوہ صورت حال پرقابوپانے کے بعد دکانوں کوکھولاجائے گا۔مسجد میں قرآن پاک کے سائے میں دیے جانے والے حلف میں تمام افراد نے اس پربھی اتفاق کیاکہ آپس کے معاملات کومل بیٹھ کرحل کریں گے اوراس کے لیے کسی بھی دوسرے ملک کے افراد کی مددنہیں لی جائے گی ایسی صورت میں مذکورہ فرد کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورپاکستانی برادری کے وقار کومحفوظ رکھنے کی خاطر تاجر برادری نے ہرقسم کے تعاون کاوعدہ کیااورجوتاجر افراد اس اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ان کودوبارہ شرکت کی دعوت دی جائے گی امونیا کے علاوہ دیگر علاقہ جات کے تاجروں کوبھی اس میں شامل کرنے پرغورہوگا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz