یونان میں جاری کارنیوال اورسات مارچ کوکاتھرودیفترا کی تعطیلات سردی کی نذر ہونے کاخدشہ محکمہ موسمیات نے پیر کوسخت سردی اوربرف باری کی پیشن گوئی کردی

ایتھنز(اجالانیوز)یونان میں جاری کارنیوال اورسات مارچ کوکاتھرودیفترا کی تعطیلات سردی کی نذر ہونے کاخدشہ محکمہ موسمیات نے پیر کوسخت سردی اوربرف باری کی پیشن گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پرپورے ملک کے اندر بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ شروع ہوگاجس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔پیر کے روز مقدونیہ تھراکی اورمرکزی یونانی علاقہ جات اس کی زد میں آجائیں گے جبکہ جزائر اورپیلی پونسس میں بھی بارش اورسردی بڑھ جائے گی۔پیر کوسردی بڑھنے سے رات کو سڑکوں پربرف جم جانے سے پھسلن ہوجائے گی جس کے لیے گاڑیوں کے ڈرائیورز کواحتیاط کامشورہ دیاگیاہے۔پیر سے شروع ہونے والی سردی کی لہر پیرکی رات سے ایتھنزاوراس کے نواحی علاقہ جات میں شروع ہوگی اورمنگل اوربدھ کوایتھنز شہر سمیت تمام علاقہ جات میں برف پڑنے کاامکان ہے تاہم شہر میں ہلکی برف باری ہوگی جس کے بعد موسم میں بدلاؤ آجائے گا۔موسم کی سختی اورسردی کی وجہ سے یونان میں کاتھرودیفترا کے موقع پرپتنگ بازی اورکارنیوال کی تقریبات کامزہ اوررنگ پھیکا پڑگیاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz