نوشہرہ: اکبر پورہ میں مسجد میں دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق، 37 زخمی

نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں زیارت اخوند پنجو بابا کی مسجد میں بم دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد لنگر تقسیم ہو رہا تھا کہ اسی دوران مسجد کی الماری میں نصب بم زورار دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر پبی ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

سینئیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انکا کہنا تھا کہ دھماکے میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے مسجد کی الماری میں رکھا گیا تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz