حالیہ معاشی بحران کے باعث یونان سے کثیرتعدادمیں تارکین وطن اپنے اپنے ممالک روانہ ہوناشروع ہوگئے

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)حالیہ معاشی بحران کے باعث یونان سے کثیرتعدادمیں تارکین وطن اپنے اپنے ممالک روانہ ہوناشروع ہوگئے ۔ تعمیرات کاکام نہ ہونے کی وجہ سے یونان کے پڑوسی ملک البانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی فیملز سمیت البانیہ روانہ ہوگئے ۔اسکے علاوہ بلغاریہ ، رومانیہ اور روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروںافراد بھی اپنے آبائی وطن روانہ ہوچکے ہیں ۔ جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ان میں اکثراپنی مدد آپ کے تحت پاکستان روانہ ہورہے ہیں جبکہ غریب بے کس مکان جائیداد بیچ کر اچھے مستقبل کی خاطریونان آنے والے افراد وسائل نہ ہونے کے باعث IOMسمیت مختلف NGO'sکے تعاون سے پاکستان روانہ ہورہے ہیں ۔ البتہ ایسے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے پاس کاغذات توہیں لیکن روزگار نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہاں مقیم رہ کر اضافی خرچ سے بچنے کیلئے پاکستان جانے کو ترجیح دی اوراکثراپنے عزیزواقارب اور دوست احباب کے ہاں ملازمت کیلئے سپین ، اٹلی اورجرمنی جارہے ہیں ۔ تارکین وطن کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں یونانی افرادبھی اچھے مستقبل اور روزگارکی تلاش میں جرمنی ، کینیڈااور آسٹریلیا جاچکے ہیں ۔مزید برآں جمعرات کے روز بھی چالیس پناہ گزین مستقل طورپرIOMکے تعاون سے اپنے ممالک روانہ ہوگے ان میں تیس سے زائد پاکستانی جبکہ دس کے قریب بنگلہ دیشی پناہ گزین تھے جویونان کے انتہائی برے معاشی حالات بے روزگاری کی وجہ سے یونان کومستقل چھوڑکراپنے اپنے ممالک کوروانہ ہوگے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz