فیصل آباد: حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 100 زخمی

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.
سول لائنز کے علاقے میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر زوردار بم دھماکہ ہوا جس سے قریبی سی این جی اسٹیشن، تین مکان اور دس گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں کھڑی کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
حادثے کے فورآ بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراو کر کے سرچ آپریشن کیا اور شک کی بنا پر زخمی حالت میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا. حراست میں ئیا جانے والا 24 سالہ عثمان نامی شخص ہی دھماکے کا مرکزی ملزم نکلا جو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں تھا.
دھماکے کی اطلاع پر فیصل آباد کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں زیادہ تر افراد کے جسم جھلس گئے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دھماکے سے پی آئی اے کی عمارت کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ متعدد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے. جائے وقوعہ پر موجود کئی گاڑیوں پر گولیوں کے نشانات بھی دیکھے گئے۔
ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz