جعفریہ آرگنائزیشن پیراستری کے زیراہتمام مرکزی مسجد واما م بارگاہ پیراستری میں جشن آمد صادقین کی مجلس برپاکی گئی

ایتھنز(اجالانیوز)جعفریہ آرگنائزیشن پیراستری کے زیراہتمام مرکزی مسجد واما م بارگاہ پیراستری میں جشن آمد صادقین کی مجلس برپاکی گئی جس مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی جبکہ اس میں نعت رسول مقبولۖ منقب مولاعلی اورفضائل امام جعفرصادق وسیدنا محمد رسولۖ پیش کیے گے اس جشن میلاد صادقین میں خصوصی طورپر ہدایت ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر سیدجاوید شاہ اورمینجنگ ڈائریکٹر علامہ سید عباس عابدی نے شرکت کی۔جشن آمد صادقین کی نظامت کے فرائض سید اظہر حسین نے اداکیے تلاوت قرآن پاک سعادت سیداختر حسین موسوی نے حاصل کی جس کے بعد ذاکر اہل بیت سید توقیر نقوی،ابن مظہر اور دیگر نے فضائل بیان کیے جبکہ مقررین میں علی قیصر غوری نے ہدایت ٹی وی کے لیے کی جانے والی کاوشوں اوریونان میں اس کی رکنیت سازی کے لیے حاضرین پرزوردیا اورجعفریہ آرگنائزیشن کے بارے میں شرکا کوآگاہی دی،خطیب وجنرل سیکریٹری جعفریہ آرگنائزیشن مولانا محمد عباس نے تمام حاضرین کوآمد صادقین پرمبارک باد کے  پیغامات دیے اورتمام امت مسلمہ کے لیے اتحاد اورترقی کی خواہشات کااظہارکیا۔مہمان خصوصی ہدایت ٹی وی کے ڈائریکٹر سید جاوید شاہ نے کہاکہ اسلام کے لیے اس وقت بڑا کھٹن وقت ہے کیونکہ اسلام کے دشمن اس کومختلف طریقوں سے اپنا نشانہ بنا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حضرت محمد مصطفیۖ اوراہل بیت کی تعلیمات کوعام کرنے کے لیے ہدایت ٹی وی کاقیام عمل میں لایاگیاتاکہ اہل بیت کا اسلام کے لیے عظیم کارنامہ اوراسلام کوزندہ رکھنے کے لیے ان کی قربانیوں سے عام فرد کوبھی مستفید کرکے شعیت کی حقیقی تصویر کوپیش کیاجاسکے۔برطانیہ سے خصوصی طورپر یونان آئے ہوئے ہدایت ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر علامہ سید عباس عابدی نے اپنے جشن آمد صادقین  کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضور راکرم تخلیق کائنات کاسبب ہیں اوران کی بشری تقاضے سے دنیا میں آمد انسانوں کی ہدایت کے لیے ان میں سے ان کے لیے وجہ ہدایت بننا تھا انھوں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کی خود تعریف میں اعلیٰ ترین آیات کاانتخاب کیاہے انھوں نے کہاکہ معصومین اوراہل بیت کاذکر کرناسنت رسولۖ ہے اور اتباع رسول ہے کیونکہ اہل بیت سے محبت اللہ اوراس کے رسول سے محبت ہے اوراہل بیت سے دشمنی کا مطلب اپنے لیے دنیااورآخرت میںرسوائی لیناہے۔انھوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول صادقین یعنی حضوراکرمۖ اورحضرت امام جعفرصادق کی ولادت باسعادت کاماہ مبارک ہے اس کی فضیلت بھی اتنی ہی ہے انھوں نے کہاکہ ہم سب کواللہ اوراس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے اوراہل بیت کی محبت کواپنے دلوں میں زندہ کرنا چاہیے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz