قانونی حثیت حاصل کرنے کی خاطر بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں میںمزید کی حالت تشویش ناک مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا

ایتھنز(اجالانیوز)قانونی حثیت حاصل کرنے کی خاطر بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں میںمزید کی حالت تشویش ناک مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 150پناہ گزین جنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کوقانونی حثیت دی جائے تاکہ وہ یونان میں اپنے معاشی حالات کودرست کرسکیں کو38روز گزرجانے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے کہاگیاہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں کیونکہ اس عمل سے ان کوقانونی حثیت دینے کاکوئی جواز نہیں۔حکومت کی جانب سے صاف جواب کے باوجود پناہ گزینوںکی بھوک ہڑتال جاری ہے جس پر55پناہ گزینوں کی بھوک ہڑتال کے باعث حالت بگڑگئی جن کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔یاد رہے کہ قریباً چالیس روز قبل جزیرہ کریتی سے اڑھائی سوپناہ گزین ایتھنز کے لاکالج میں داخل ہوکربھوک ہڑتال کرنے کے لیے جمع ہوئے جن کوبعد ازاں ایپاتیامیں منتقل کردیاگیاان کے ساتھ ساتھ تھسلونیکی میں بھی پچاس پناہ گزینوں نے بھوک ہڑتال کررکھی ہے ایتھنز میں بھوک ہڑتالی پناہ گزینوں میں سے اب تک55کی حالت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیاجاچکاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz