ورلڈ کپ 2011: سری لنکا نے کینیا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2011 کے پول میچ کے دوران کینیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں 143 رنز بنائے جو سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں پورا کر لیا۔
سری لنکا نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ اوپنر تھرانگا نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سری لنکا کی واحد وکٹ دلشان کی تھی جو 44 رنز بنا کر اوٹینو کی گیند پر توما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کمارا سنگا کارا نے 27 رنز بنا کر میچ کو انجام تک پہنچا دیا۔ دونوں ٹیموں کا یہ ورلڈ کپ کا تیسرا میچ ہے ۔سری لنکا نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کینیا اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz