انڈر 19ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ آکلینڈ کے قریب لنکن میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈر19ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ خاصی حد تک متاثر کن ثابت ہوا اور 23اوورز تک محدود کئے جانے والے میچ میں پاکستانی بولرز نے114رنز 9 کھلاڑی آوٴٹ پر بھارتی اننگز سمیٹ دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ، فاسٹ بولر فیاض نے پہلے ہی اوور میں دونوں بھارتی اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھادی۔ فیاض بٹ تباہ کن باوٴلر ثابت ہوئے ،انہوں نے 27رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔رضا حسن نے 3 ، سرمد بھٹی اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی حماد اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں 115رنز کا ہدف حاصل کرلیا ۔ اس طرح پاکستان انڈر 19دفاعی چمپئن بھارت کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کرتے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔فیاض بٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ بھارت کیخلاف اس کامیابی نے آئی پی ایل میں نارواسلوک کا بدلہ چکا دیا؟ انڈر 19ٹیم کی شاندار کارکردگی یہ بات ثابت نہیں کرتی کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں؟ قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی؟ پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ src="http://pagead2.googlesyndication.com/pagead/show_ads.js"> |