کیا آپ کارکردگی کے حوالے سے اس سروے سے متفق ہیں؟
گیلپ سروے میں دی گئی صدر کی کارکردگی پر اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ عوام کی اکثریت نے گورننس کے بارے میں صدر آصف علی زرداری کی کار کردگی کو خراب قراردیا ہے اوروزیراعظم گیلانی کی کارکردگی کوبھی صرف 36 فیصد افراد نے سراہا ہے ۔اکتوبر 2009 میں ہونے والے گیلپ سروے کی سالانہ مجموعی رپورٹ کے مطابق ملک میں گورننس کے بارے میں لوگوں کی 63 فیصد تعداد نے صدر مملکت کی کارکردگی کو خراب ، 17 فیصد نے اچھا اور 16 فیصد نے اسے قابل برداشت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی کی کارکردگی کو 36 فیصد افراد نے سراہا ہے جبکہ 27 فیصد نے خراب قرار دیا ہے۔سروے میں نواز شریف کو 54 فیصد افراد نے سراہا ہے جبکہ عمران خان کی مقبولیت 38 فیصد تک رہی۔ این آر او کے بارے میں سوال کے بارے میں 65 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ یہ مشرف حکومت کی جانب سے بنایا گیا غلط قانون ہے اور 72 فیصد افراد کی رائے ہے کہ این آر او سے مستفید ہونے والے افراد کو مستعفی ہونا چاہئے۔۔سروے میں 28 فیصد افراد نے مڈ ٹرم انتخابات کی حمایت اور 48 فیصد نے مخالفت کی ہے۔ 18 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے، 57 فیصد کی رائے ہے کہ صورتحال بگڑ گئی ہے۔ چینی کے بحران کے متعلق 79 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اس بحران کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 59 فیصد نے بحران کو سازش اور 26 فیصد نے حقیقی بحران قرار دیا۔ ۔ 73 فیصد افراد نے بجلی کے بحران کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ 56 فیصد افراد اس بحران کا ذمہ دار پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں ۔ 45 فیصد افراد کے مطابق مہنگائی کی وجہ موجودہ حکومت کی کرپشن ہے ۔۔ سروے میں حصہ لینے والے 59 فیصد افراد طالبان کو خطرہ سمجھتے ہیں ، 80 فیصد لوگ امریکا کو خطرہ سمجھتے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے تقابلی جائزے میں 51 فیصد افراد نے امریکا کو زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
صدرزرداری کی کارکردگی؟
Posted by Unknown on Sunday, January 24, 2010