پاکستانی کھلاڑی نیلامی سے محروم کیوں؟



کیا پاکستانیوں کو آئی پی ایل سے باہر رکھنے کی کوشش تو نہیں ؟

پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک سیاست تو نہیں؟

اس نیلامی کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
انڈین پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ممبئی میں جاری ہے،لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ٹوئنٹی20کرکٹ کے شہنشاہ شاہد آفریدی اور آئی پی ایل پہلے کے بہترین کھلاڑی سہیل تنویر سمیت کسی کھلاڑی کی بولی نہیں لگائی گئی۔ انڈین پریمئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز پاکستان ٹوئنٹی20ٹیم کے کپتان دنیا کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی سے ہوا لیکن حیرت انگیز طور پر آئی پی ایل کی آٹھ فرنچائز میں سے کسی ایک نے بھی شاہد آفریدی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی،کچھ ایساہی سلوک کامران اکمل، عمر اکمل ، رانا نوید الحسن ، سہیل تنویر، عمران نذیر اورمحمد عامر کے ساتھ ہوا۔اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20ٹیم بنائے یا کوئی بھی عالمی تنظیم اس میں شاہد آفریدی نہ ہوں ایسا تو ممکن ہی نہیں لیکن انڈین پریمئر لیگ کی آٹھ فرنچائز ٹیموں میں سے ایک نے بھی آفریدی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی،ممبئی میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی کو نیلامی کیلئے سب سے پہلے پیش کیا گیا، ان کی نیلامی ڈھائی لاکھ ڈالرز سے شروع کی گئی، عام تاثر یہ تھا کہ آٹھ میں سے کم از کم3 فرانچائز تو ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کریں گی، مگر دلچسپی تو دور، کسی نے بولی بھی شروع نہ کی۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کی بولی دو لاکھ ڈالر سے شروع ہوئی،اور ٹائی بریک کے بعد ممبئی انڈینز نے انہیں سات لاکھ پچاس ہزار ڈالرز سے زائد رقم میں خرید لیا۔نیوزی لینڈ کے شین بونڈ بھی ٹائی بریک پر کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ بن گئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz