Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
New Democracy leader Antonis Samaras, a strong contender to become next
prime minister, welcomed the latest EU/IMF rescue package for Greece but said
its debt-reduction targets can only be met through economic growth.
"Without the rebound and growth of the economy ... not even the immediate
fiscal targets can be met, nor can the debt become sustainable in the
long-term," he told reporters during a visit to Cyprus on
Tuesday.
Samaras' New Democracy party, part of the ruling coalition, backed
austerity measures needed for the bailout in parliament this month. But he has
been a vocal critic of the savage cuts in spending prescribed by Europe, arguing
they have led Greece into deepening recession. (Reuters)
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
Vote expected on Thursday while legislation on pension cuts to be approved next
week
A so-called implementation law, detailing the enactment of a series of
austerity measures and reforms, and another bill setting out a new debt swap
agreement with private bondholders were submitted in Parliament late on Tuesday
ahead of a vote expected on Thursday.
On Wednesday, the bill on the debt swap -- known as PSI (denoting private
sector involvement) – is to be debated by Parliament’s economic affairs
committee. Meanwhile the House’s social affairs committee is to discuss a new
health bill which foresees heavy cutbacks on state spending.
By Friday, it is expected that the public offer for the exchange of bonds
will have been made. The PSI bill is to include a clause on collective action
clauses which would oblige reluctant bondholders to accept losses on their
debt.
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
ایتھنز(اجالانیوز) یونان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایتھنز میں پولیس سے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔اتوار کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب مظاہرین پارلے منٹ کے باہر نئی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع تھے،2 ہزار کے قریب موجود مظاہرین کا تعلق زندگی کے تمام شعبوں سے تھا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا جس کے بعدمظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب برسلز میں یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 130ارب یورو کے امدادی پیکج کے لیے بات چیت جاری ہے، احتجاج کرنے والوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت، آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے خلاف نعرے درج تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
پاترا(اجالانیوز)کہتے ہیں شوق کاکوئی مول نہیں یونان کے شہر پاترا میں نوجوانوں نے کارنیوال کوانوکھے طریقے سے منانے کی خاطر گدھے کوچرالیا گدھابھی رنگارنگ تہوار میں جانے کے لیے رضامندی اوراپنے بھرپور گدھے پن سے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ چل پڑا۔پاترا سے چند نامعلوم نوجوانوں نے مقامی نواحی علاقہ سے ایک گدھاچوری کرلیاتاکہ اس کوکارنیوال کے تہوار میں لے جاکرایک انوکھے انداز سے کارنیوال منایاجاسکے۔چوروں نے گدھے کوچرانے کے لیے انوکھے انداز میں پہلے اس کوگھاس پیش کی جس کے بعد اس کواپنے پیچھے پیچھے لے جاتے ہوئے علاقے سے نکال لے گے گدھااپنے گدھے پن سے چوروں کی چال کوجان نہ سکایاپھراس کے کان میں کارنیوال کے تہوار کی رنگینیوںکے تذکرے سے گدھا مچل کران کے ساتھ ہولیا۔پولیس کے مطابق چوروں نے گدھے پرلکھارکھاتھاکہ اس مہنگائی اورغربت کے دور میں اس سے بہتر سستااورانوکھاتہوار نہیں منایاجاسکتا۔پولیس نے گدھے کوبازیاب کراکے اس کے پرانے مالک کے حوالے کردیاجواپنے گدھے کی محبت میں اس کوپیار سے اپنے گھر لے گیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)دنیابھر کی طرح یونان میں بھی کارنیوال کے تہواروںکاآغازہوگیاہے۔یونان میں سب سے پہلے پاترا شہر میں کارنیوال کاآغازکیاگیا ۔ایتھنزمیں بھی بچوں کاایک کارنیوال منایاگیاجبکہ ایتھنز کے مرکزی مقام پارلیمنٹ کے پہلو میں واقع زاپیوہال کے باہر کارنیوال کے سلسلہ میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گے جس میں لوگوں اورمختلف طائفوں نے رنگ برنگے اورزرق برق کپڑوں کوپہن کراورچہروںکومختلف رنگوں سے رنگنے کے علاوہ مختلف مضحکہ خیزا ورعجیب شکلوں کے نقاب پہن کرموسیقی کی دھنوں پرلوگوں کومتوجہ کرتے رہے۔کارنیوال کی تقریبات کوستائئس فروری کواختتامی یوم کے طورپرمنایاجائے گاجس کے بعد کاتھارادفتیرا (صاف سوموار)سے لنٹ کے روزوںکاآغاز ہوجائے گاجوکہ اپریل کے آخری ہفتہ تک جاری رہے گاجس کے بعدپندرہ اپریل کوایسٹر(پاسکا)منایاجائے گا۔امسال ایسٹر کاتہوار آرتھوڈوکس اورکتھولک فرقے کے پیروکار اکٹھے منائیں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
ایتھنز(دانش بشیر) مرکزمنہاج القرآن کپسیلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس منعقد کی گئی پروگرام میں لو گو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام دو نشستوں پر مبنی تھا پہلے حصہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعاد ت محمد اعجاز نے حاصل کی بار گاہِ سرور کونین ۖمیں گلہائے عقیدت پیش کرنیوالوں میں یاسرعمران محمد عمران قادری محمد عثمان شفیع محمد شہزاد محمد عدیل محمد اخلاق محمد عدیل ،نصیر احمد محمد صغیر اور دیگر شامل تھے سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض منہاج یوتھ لیگ کپسیلی کے صدر تیمو ر طارق اور ناظم تیمور عابد نے سر انجام دئیے اس عظیم الشان کانفرنس کی سر پرستی منہاج القرآن کپسیلی کی شورٰی کے صدر عابد حسین کھوکھر نے فرمائی زیر نگرانی ڈائر یکٹر منہاج القرآن کپسیلی قاری محمد اکرم زاہد جبکہ زیر صدارت چوہدری تجمل نذیر صدر منہاج القرآن کپسیلی تھی پروگرام کی دوسری نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے حوالہ سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہو ا جس میںالحاج محمد شفیق اعوان ( ناظم تحریک منہاج القرآن یونان ) نے اپنے خیالات کااظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے اس موجودہ صدی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی ہستی کا ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت سے کم نہیں انھوں نے امت کو دل کی آنکھ کھولنے کا شعور عطا کیا اور آپ نے اقوامِ عالم اسلام کا اصل چہرہ دیکھایا کے اسلام دشتگردی انتہا پسندی نہیں بلکہ امن و محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے قاری محمد اکرم زاہد نے اپنے محبوب قائد کو ہدیہ تبریک کچھ یوں پیش کیا آج روز اے میر ے قائد تیری نظر کیا کروں جاناں ِ، جاں تو پہلے ہی تیرے قدموں میں بچھا رکھی ہے انھوں نے کہا کے شیخ الاسلام موجودہ صدی کے مجدد اور نابغہِ عصر ہیں آپ کی ذات عالم اسلام کے لیے بالخصوص اور عالم انسانیت کے لیے بالعموم ایک قیمتی سرمایہ ہیں آپ کی تحقیقی فکر میں امام فخر الدین رازی امام غزالی امام جلال الدین سیوطی کی جھلک دیکھائی دیتی ہے آپ کے علم و عمل میں غوث جلی کی محبت نظر آتی ہے اور آپ کی ذات میں پیر علائو دین الگیلانی والبغدادی کے تقویٰ اور پر ہیز گاری کی تصویر نظر آی ہے اور غلام مصطفی ربانی نے شیخ الاسلام کو ان الفاظ کے ساتھ اخراج تحسین پیش کیا کے شیخ الاسلام کی شخصیت اہلسنت کا فخر ہے اور آپ کی عالم اسلام کے لیے دینی خدمات گراں قدر ہیں کوارڈینٹر منہا ج یوتھ لیگ کپسیلی دانش بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کے شیخ الاسلام اس صدی کی عظیم ہستی ہیں جو مادہ پرستی کے اس دور میں امت مسلمہ کے نوجوانوں کو عشق مصطفی ۖ کی محبت کے جام پلا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی زندگیو ں کو اسوئہ رسول ۖ کے مطا بق گزاریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61سالگرہ کے مو قع پر اکیسٹھ پونڈ کا کیک کاٹا گیا اس عظیم الشان کانفرنس کی فو ٹیج یونان کے الیکٹرونک میڈیا سے وینس tv اور تکبیر tv نے کی اس پروگرام خصوصی شرکت کرنے والو ں میں سابق صدر تحر یک منہاج القرآن یونا ن ملک جاوید اقبا ل اعوان طارق شریف اعوان ( نائب نا ظم تحر یک منہاج القرآن یونان ) ابراہیم فیض ( پروڈیوسر وینس tv گریس ) ند یم بٹ ناصر جسوکی ( تکبیرtv یونان ) حا جی محمد افضل آف شامپو ر، چوہدری مستنصر علی گھرل، محمد اخلاق ( ناظم مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان )، ڈاکٹر عبد الرزاق، طارق کنجاہی، کیپٹن اشرف اور دیگر شامل تھے پروگرام کے آخر میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندروستی اور لمبی عمر کے لیے دعا ئیں کی گئیں پروگرام کے احتتام پر حاضرین کے لیے بہتر ین ضیا فت کا اہتما م کیا گیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, February 22, 2012
ایتھنز(اجالانیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان تئیس مارچ کوشان شایان طریقے سے منائے گی یوم قرارداد پاکستان کی شاندار تقریب کے لیے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہر سال پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان تئیس مارچ کوتقریب منعقد کرتی ہے جس میں پاکستان اوردیگر ممالک سے مسلم لیگی قیادت کے ٹیلی فونک خطابات کے علاوہ یونان کی مقامی پاکستانی کمیونٹی کے معززین اورمختلف سیاسی،مذہبی،سماجی تنظیمات کے عہدیداران کومدعو کرتی ہے ۔چوہدری اعجاز احمد نے کہاہے کہ یوم قرارداد پاکستان کوشایان شان طریقے سے منانے کے لیے یونان کی تمام جماعتوں کومدعو کرنے کے علاوہ اس مرتبہ یورپ سے بھی کسی اہم مسلم لیگی رہنما کومدعوکیاجاسکتاہے۔انھوں نے کہاکہ اس سال یوم پاکستان کو اتحاد ویگانگت کی مثال کے طورپر منایاجائے گاتاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کویونانی میں بسنے والی پاکستانی برادری کی جانب سے اہم پیغام پہنچے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک اوربھائی چارے کوفروغ دینااپنا مقصد سمجھتے ہیں۔اپنے بیان میں انھوں نے کہاہے کہ پاکستان کومسائل سے نکالنے اوراس کادنیا میں وقار بلند کرنے کے لیے میاں نواز شریف ہی اپناکردار اداکرسکتے ہیں انھو ںنے کہاکہ اگر بلوچستان کے مسئلے کومیاں نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ دیکھاجاتاتوآج وہاں کے حالات مختلف ہوتے۔انھوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں عوام اورملک کے لیے مثالی کام ہوئے تھے آج پھر ملک وقوم کوان کی ضرورت ہے۔
Read more »