دنیابھر کی طرح یونان میں بھی کارنیوال کے تہواروںکاآغازہوگیاہے

ایتھنز(اجالانیوز)دنیابھر کی طرح یونان میں بھی کارنیوال کے  تہواروںکاآغازہوگیاہے۔یونان میں سب سے پہلے پاترا شہر میں کارنیوال کاآغازکیاگیا ۔ایتھنزمیں بھی بچوں کاایک کارنیوال منایاگیاجبکہ ایتھنز کے مرکزی مقام پارلیمنٹ کے پہلو میں واقع زاپیوہال کے باہر کارنیوال کے سلسلہ  میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گے جس میں لوگوں اورمختلف طائفوں نے رنگ برنگے اورزرق برق کپڑوں کوپہن کراورچہروںکومختلف رنگوں سے رنگنے کے علاوہ مختلف مضحکہ خیزا ورعجیب شکلوں کے نقاب پہن کرموسیقی کی دھنوں پرلوگوں کومتوجہ کرتے رہے۔کارنیوال کی تقریبات کوستائئس فروری کواختتامی یوم کے طورپرمنایاجائے گاجس کے بعد کاتھارادفتیرا (صاف سوموار)سے لنٹ کے روزوںکاآغاز ہوجائے گاجوکہ اپریل کے آخری ہفتہ تک جاری رہے گاجس کے بعدپندرہ اپریل کوایسٹر(پاسکا)منایاجائے گا۔امسال ایسٹر کاتہوار آرتھوڈوکس اورکتھولک فرقے کے پیروکار اکٹھے منائیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz