ایتھنز(اجالانیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان تئیس مارچ کوشان شایان طریقے سے منائے گی یوم قرارداد پاکستان کی شاندار تقریب کے لیے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہر سال پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان تئیس مارچ کوتقریب منعقد کرتی ہے جس میں پاکستان اوردیگر ممالک سے مسلم لیگی قیادت کے ٹیلی فونک خطابات کے علاوہ یونان کی مقامی پاکستانی کمیونٹی کے معززین اورمختلف سیاسی،مذہبی،سماجی تنظیمات کے عہدیداران کومدعو کرتی ہے ۔چوہدری اعجاز احمد نے کہاہے کہ یوم قرارداد پاکستان کوشایان شان طریقے سے منانے کے لیے یونان کی تمام جماعتوں کومدعو کرنے کے علاوہ اس مرتبہ یورپ سے بھی کسی اہم مسلم لیگی رہنما کومدعوکیاجاسکتاہے۔انھوں نے کہاکہ اس سال یوم پاکستان کو اتحاد ویگانگت کی مثال کے طورپر منایاجائے گاتاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کویونانی میں بسنے والی پاکستانی برادری کی جانب سے اہم پیغام پہنچے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک اوربھائی چارے کوفروغ دینااپنا مقصد سمجھتے ہیں۔اپنے بیان میں انھوں نے کہاہے کہ پاکستان کومسائل سے نکالنے اوراس کادنیا میں وقار بلند کرنے کے لیے میاں نواز شریف ہی اپناکردار اداکرسکتے ہیں انھو ںنے کہاکہ اگر بلوچستان کے مسئلے کومیاں نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ دیکھاجاتاتوآج وہاں کے حالات مختلف ہوتے۔انھوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں عوام اورملک کے لیے مثالی کام ہوئے تھے آج پھر ملک وقوم کوان کی ضرورت ہے۔