ایتھنز(دانش بشیر) مرکزمنہاج القرآن کپسیلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس منعقد کی گئی پروگرام میں لو گو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام دو نشستوں پر مبنی تھا پہلے حصہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعاد ت محمد اعجاز نے حاصل کی بار گاہِ سرور کونین ۖمیں گلہائے عقیدت پیش کرنیوالوں میں یاسرعمران محمد عمران قادری محمد عثمان شفیع محمد شہزاد محمد عدیل محمد اخلاق محمد عدیل ،نصیر احمد محمد صغیر اور دیگر شامل تھے سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض منہاج یوتھ لیگ کپسیلی کے صدر تیمو ر طارق اور ناظم تیمور عابد نے سر انجام دئیے اس عظیم الشان کانفرنس کی سر پرستی منہاج القرآن کپسیلی کی شورٰی کے صدر عابد حسین کھوکھر نے فرمائی زیر نگرانی ڈائر یکٹر منہاج القرآن کپسیلی قاری محمد اکرم زاہد جبکہ زیر صدارت چوہدری تجمل نذیر صدر منہاج القرآن کپسیلی تھی پروگرام کی دوسری نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے حوالہ سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہو ا جس میںالحاج محمد شفیق اعوان ( ناظم تحریک منہاج القرآن یونان ) نے اپنے خیالات کااظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے اس موجودہ صدی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی ہستی کا ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت سے کم نہیں انھوں نے امت کو دل کی آنکھ کھولنے کا شعور عطا کیا اور آپ نے اقوامِ عالم اسلام کا اصل چہرہ دیکھایا کے اسلام دشتگردی انتہا پسندی نہیں بلکہ امن و محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے قاری محمد اکرم زاہد نے اپنے محبوب قائد کو ہدیہ تبریک کچھ یوں پیش کیا آج روز اے میر ے قائد تیری نظر کیا کروں جاناں ِ، جاں تو پہلے ہی تیرے قدموں میں بچھا رکھی ہے انھوں نے کہا کے شیخ الاسلام موجودہ صدی کے مجدد اور نابغہِ عصر ہیں آپ کی ذات عالم اسلام کے لیے بالخصوص اور عالم انسانیت کے لیے بالعموم ایک قیمتی سرمایہ ہیں آپ کی تحقیقی فکر میں امام فخر الدین رازی امام غزالی امام جلال الدین سیوطی کی جھلک دیکھائی دیتی ہے آپ کے علم و عمل میں غوث جلی کی محبت نظر آتی ہے اور آپ کی ذات میں پیر علائو دین الگیلانی والبغدادی کے تقویٰ اور پر ہیز گاری کی تصویر نظر آی ہے اور غلام مصطفی ربانی نے شیخ الاسلام کو ان الفاظ کے ساتھ اخراج تحسین پیش کیا کے شیخ الاسلام کی شخصیت اہلسنت کا فخر ہے اور آپ کی عالم اسلام کے لیے دینی خدمات گراں قدر ہیں کوارڈینٹر منہا ج یوتھ لیگ کپسیلی دانش بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کے شیخ الاسلام اس صدی کی عظیم ہستی ہیں جو مادہ پرستی کے اس دور میں امت مسلمہ کے نوجوانوں کو عشق مصطفی ۖ کی محبت کے جام پلا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی زندگیو ں کو اسوئہ رسول ۖ کے مطا بق گزاریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61سالگرہ کے مو قع پر اکیسٹھ پونڈ کا کیک کاٹا گیا اس عظیم الشان کانفرنس کی فو ٹیج یونان کے الیکٹرونک میڈیا سے وینس tv اور تکبیر tv نے کی اس پروگرام خصوصی شرکت کرنے والو ں میں سابق صدر تحر یک منہاج القرآن یونا ن ملک جاوید اقبا ل اعوان طارق شریف اعوان ( نائب نا ظم تحر یک منہاج القرآن یونان ) ابراہیم فیض ( پروڈیوسر وینس tv گریس ) ند یم بٹ ناصر جسوکی ( تکبیرtv یونان ) حا جی محمد افضل آف شامپو ر، چوہدری مستنصر علی گھرل، محمد اخلاق ( ناظم مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان )، ڈاکٹر عبد الرزاق، طارق کنجاہی، کیپٹن اشرف اور دیگر شامل تھے پروگرام کے آخر میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندروستی اور لمبی عمر کے لیے دعا ئیں کی گئیں پروگرام کے احتتام پر حاضرین کے لیے بہتر ین ضیا فت کا اہتما م کیا گیا۔