ایتھنز(اجالانیوز) یونان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایتھنز میں پولیس سے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔اتوار کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب مظاہرین پارلے منٹ کے باہر نئی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع تھے،2 ہزار کے قریب موجود مظاہرین کا تعلق زندگی کے تمام شعبوں سے تھا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا جس کے بعدمظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب برسلز میں یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 130ارب یورو کے امدادی پیکج کے لیے بات چیت جاری ہے، احتجاج کرنے والوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت، آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے خلاف نعرے درج تھے۔