انکم ٹیکس کی ادائیگی سے فرار کیوں؟

پاکستان میں ایک روایت یہ رہی ہے کہ امراء حب الوطنی کا رونا تو روتے ہیں لکین انکم ٹیکس کی ادائیگی سے کتراتے ہیں جبکہ بے چارے غریب عوام خون پسینے کی کمائی سے کچھ نہ کچھ انکم ٹیکس ضرورادا کرتے ہیں لیکن انہیں اس مد میں مراعات بھی حاصل نہیں ہوتیں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امراء کو ٹیکس سے بچانے والے ممالک امداد کی توقع نہ رکھیں، بعض ممالک اپنی ایلیٹ کلاس کو تو ٹیکس سے بچاتے ہیں مگرامریکا سے امداد کی توقع رکھتے ہیں۔ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی نجی آمدن کا تو کیا ہی ذکر وہ تو تنخواہ...
Read more »

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو عمر قید سے زیادہ سزا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے چھیاسی سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ وہ گذشتہ کئی سال سے امریکی تحویل میں ہیں۔ اور ان پر وہیں کی ایک عدالت میں امریکی فوجیوں پر گولی چلانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہاتھا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم امریکہ میں مکمل کی ۔اور وہیں ملازمت بھی کرتی رہیں۔ بعدازاں نائن الیون کے واقعات کے بعد وہ امریکہ چھوڑ کر پاکستان آگئیں ۔اسی دوران امریکی تحقیقاتی اداروں نے ان پر القاعدہ کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا۔اور مشرف دور حکومت میں ایک دن اچانک وہ ائرپورٹ...
Read more »

جامعات کے فنڈز میں کٹوتی کیوں؟

حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈ میں کٹوٹی کے اعلان کے بعد جامعات کے وائس چانسلر ز نے مصلحت سے بالاتر ہوکر غریب طلباء کے مفاد میں حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے ،ملک بھر کی 72 سرکاری یونیورسٹیاں 22 ستمبر کو مکمل طور پر تعلیمی بائیکاٹ کریں گی، اساتذہ، طلبہ و طالبات بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر وزیر خزانہ کے خلاف احتجاج اور استعفے کا مطالبہ کریں گے۔ فیڈریشن آف پاکستان اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر مہر سعید اختر اور پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفرنے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں...
Read more »

حکومت کی آئینی تبدیلی ممکن ہے؟

موجودہ حکومت کی کارکردگی پہ عوامی سطح پر انگلیا ں اٹھائی جارہی ہیں، ہر طرف سے یہی کہا جارہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری ، قتل و غارت گری پہ انتظامیہ کی خاموشی اور اب سیلاب زدگان کی فوری مدد کو نہ پہنچنا جیسے معاملات نے ہر بڑی اور چھوٹی سیاسی پارٹیوں کو یہ سوچنے سمجھنے مجبور کردیا ہے کہ حکومت میں تبدیلی لائی جائے۔ تاکہ ناقص کارکردگی کا ازالہ ہوسکے اس سلسلے میں الطاف حسین کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی اصلاح نہیں کرتی تو آئین کے تحت تبدیلی لائی جانی چاہیے، حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامیوں...
Read more »

پرویزمشرف کا استقبال کون کر ے گا ؟

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاکستان واپس آکر عملی سیاست میں حصہ لینے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پرویز مشرف فاؤنڈیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔ سابق صدر نے انتہائی قلیل وقت میں سیلاب زدگان کے لیے کروڑوں روپے اکٹھے کر کے یہ بات بھی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لوگ اب بھی ان پر اعتبار کرتے ہیں اور ان کی صرف ایک اپیل پر دل کھول کر امداد دینے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جنرل مشرف کی ان سرگرمیوں کے جواب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف پاکستان میں کئی قسم کے...
Read more »

کشمیریوں کا بھارت سے آزادی کا مطالبہ

بھارتی اخبار کے سروے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے 66 فیصد کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا ہے ، 6 فیصد کشمیری پورے جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ، 56 فیصد کشمیری حالیہ فسادات کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو سمجھتے ہیں جبکہ 44فیصد بھارتیوں کا کہنا ہے کہ وادی کے خراب حالا ت کیلئے ہمسایہ ملک پاکستان ذمہ دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ” ہندوستان ٹائمز “ کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی تقریباً دو تہائی آبادی اپنے خطے کی آزادی چاہتی ہے ۔ دو حصوں میں تقسیم کشمیر کے خطے کا انتظام...
Read more »

الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کے لیے محب وطن جرنیلوں کو آگے آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس طرز کا کوئی طرز حکمرانی سامنے آتا ہے تو ایم کیوایم اس کی حمایت کرے گی۔ لندن سے جنرل ورکرز اجلاس سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیوایم کے قائد نے ملک میں انقلاب فرانس جیسی تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔الطاف حسین کے اس دھماکہ خیز بیان کے بعد ملک میں نظام کی تبدیلی کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اس بیان کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے...
Read more »

سیلاب زدگان امداد کے منتظر!

بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بدترین سیلاب پر عالمی ردعمل تباہ کاری کے تناسب سے کافی کم ہے، خدشہ ہے کہیں امداد آتے آتے بہت دیر نہ ہوجائے، تعمیر نو اور بحالی میں کئی برس تاخیر ہوسکتی ہے نیز صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر میڈیا کو بھی انہی سیلاب زدگان کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ کیونکہ سیلابی صورتحال ایک حد تک تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اور متاثرین سیلاب اپنے علاقوں سے منتقل کئے جارہے ہیں، اور بے یار و مددگار ہیں، وہ حسرت بھری نگاہوں سے مالی و مادی امداد کے لئے اپنے ہموطنوں کی کی طرف دیکھ رہے ہیں،...
Read more »

بلوچستان میں سوات طرز کی کارروائی؟

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ بلوچستان میں اساتذہ،مزدوروں، دکانداروں اوردیگربے گناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ پرحکومت کاپیمانہٴ صبرلبریزہوچکا،قیام امن کے لئے نوابزادہ حیربیار،براہمداغ بگٹی اورخیربخش مری سے رابطے کئے مگرمثبت جواب نہیں آیا،ہم نے پہلے پیارسے بات کی اب ایکشن ہوگااورنتیجہ قوم خوداپنی آنکھوں سے دیکھے گی، ان تمام عناصرکوآخری بارخبردارکررہے ہیں کہ وہ مذموم کارروائیوں سے باز آجائیں اورحکومت کے ساتھ مذاکرات کریں،آئندہ کسی نے قومی پرچم کی بے حرمتی کی تواسے معاف نہیں کیاجائیگا اورسخت ایکشن لیاجائیگا جس کاانہیں اندازہ نہیں ہے،اب حکومت ڈنڈا...
Read more »

محمد عامر کو سزا کی نہیں، اصلاح کی ضرورت ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے حال ہی میں سامنے آنے والے میچ فکسنگ کے نئے اسکینڈل میں سب سے زیادہ نقصان فاسٹ بالر محمد عامر کا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ بہت کم عرصے میں اپنی تیز رفتار اور ریورس سوئنگ بولنگ سے محمد عامر نے دنیائے کرکٹ میں اپنے لیے جو مقام پیدا کیا ہے وہ بہت کم کھلاڑیوں کو نصیب ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے لیے ہمدردی کے جذبات موجود ہونے کے ساتھ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی انہیں مذکورہ اسکینڈل میں ملوث قرار دیے جانے پر افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔برطانیہ کے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن نے اپنے ایک مضمون میں لکھا...
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz