کراچی: خود کش دھماکے سے 4 افراد جاں بحق 15 زخمی

کراچی کےعلاقے ملیر ہالٹ میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے اسکواڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔
خود کش حملہ آور نے ایس ایس پی ملیر کے اسکواڈ کو نشانہ بنانےکی کوشش کی ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بکتربند گاڑی میں موجود ہونے پر محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور خود کش تھا جس نے دھماکے ساتھ اپنی موٹر سائیکل کو اڑا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح ہسپتال منقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی فوری طلب کر لیا گیا۔ اس سے قبل صبح پی آئی بی کالونی میں ڈیوٹی پر تعینات فیروز آباد تھانے کی موبائل کار پر کلاشنکوف کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی دھنی بخش، پولیس کانسٹیبلز محمد رمضان اور نثار شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے حملے کی کوشش پہلے بھی ناکام بنائی جا چکی ہے وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی کے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz