کراچی: امن و امان پر 25 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کراچی: امن و امان پر 25 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر 25جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے وہ بھی لا علم تھے اور یہ آُپریشن انتظامیہ کا معاملہ ہے اور وہ انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ صدر آصف علی زرادری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر کراچی آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجینس ، وفاقی اداروں کی مدد اور لوجسٹکس فراہم کرتے ہیں ۔ کراچی میں مختلف شخصیات ،کئی صحافیوں اور سندھ اسمبلی کو خطرات تھے جنہیں ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی شکایت دور کروں گا ۔ جبکہ وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر وزیراعلی سندھ،آئی جی سندھ اور انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اگر سندھ حکومت رینجرز کو کراچی میں آپریشن کے اختیارات دے سکتی ہے تو ان سے واپس بھی لے سکتی ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz