برازیل : تیز بارش اور سیلاب ، 700 سے زائد ہلاک

برازیل : تیز بارش اور سیلاب ، 700 سے زائد ہلاک
برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے قریبی قصبوں میں تیز بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث کم از کم سات سو سے زائد افراد ہلاک اور چودہ ہزار سے زیادہ بے گھر جبکہ 207 افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں ۔ امدادی کارکنوں کو شدید بارش کے باعث دور افتادہ علاقوں میں پہنچنے میں مشکل پیش آ رہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ریو ڈی جنیرو سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹریسپولس میں دریا کنارے توڑ کر باہر نکل آیا جس کے باعث کئی عمارتیں زیر آب آ گئیں۔ برازیل کے صدر دلما راؤسیف خود تباہی کا اندازہ لگانے کے لیے اس علاقے میں گئے ۔ ریو ڈی جنیرو کے گورنر نے بحریہ سے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مہیا کرے تاکہ امدادی ٹیمیں دور افتادہ علاقوں تک پہنچ سکیں۔ شہر کے میئر کا کہنا ہے یہ ایک بہت بڑا قدرتی آفت ہے۔ ٹی وی فوٹیج میں کئی مکانات گرتے اور گاڑیاں بہتے دکھائی گئی ہیں۔ ایک رہائشی نے میڈٰا کو بتایا میں نے اپنی گلی میں چھ لاشیں تیرتے دیکھیں ہیں۔ ہمیں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ہم کیا کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے تین قصبوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz