میچ فکسنگ: الزام یا حقیقت؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر میچ فکسنگ کے سنگین اور گھناؤنے الزامات کی زد میں آ گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کم از کم تین کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ سینیٹر ہارون اختر نے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک، رانا نوید الحسن اور کامران اکمل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا، البتہ انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے جو پریذینٹیشن دی ہے اس میں شواہد ٹھوس ہیں اس کے مطابق بعض کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ حیران کن طور پر ایک کھلاڑی کا نام ٹی...
Read more »

ڈی ایس پی کی فرض شناسی!

آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے ڈکیتی کے ملزم چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا اعلیٰ افسروں پر الزامات کی خبر میڈیا میں نشر کرانے پر ڈی ایس پی رنگ محل عمران بابر جمیل کو تبدیل کرکے 2سینئر پولیس افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 24 گھنٹو ں میں رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ایک ملزم کامل خان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم انور زیب کو گرفتار کر لیا گیا تو ایس پی سی آئی اے اور ایس پی سٹی کی جانب سے ڈکیتی کے ملزم چھوڑنے...
Read more »

لاہور دہشت گردی کی زد میں!

لاہورمیں کینٹ کے علاقے آر اے بازار میں یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں سمیت40 کے قریب افراد شہید ہوگئے جبکہ 60سے زائدزخمی ہوگئے، دونوں خودکش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور چوہدری شفیق نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دھماکے خود کش اور 15سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آور پیدل تھے اور انہوں نے علاقے میں گشت کرنے والی سکیورٹی کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ دونوں خودکش حملہ آوروں...
Read more »

گوجرانوالہ پولیس نے7 اہلکاروں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل

قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے تاہم سیکریٹری فیڈریشن آصف باجوہ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے آج کی ہار پر تمام ٹیم افسردہ ہے۔...
Read more »

پولیس کی کارکردگی،ڈاکوؤں کی لاش کا جلوس

گوجرانوالہ پولیس نے7 اہلکاروں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل بھی جاں بحق ہوگیا ۔ ملزموں کی لاشیں بازار میں پھرائی گئیں جن کا تماشا دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا۔ایس ایس پی آپریشن طارق ملک نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم آصف عرف وڈو گوجرانوالہ پولیس کو قتل ، اغوا براے تاوان اور بھتہ خوری سمیت 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ایس پی سی آئی اے افضل بٹ نے خانیوال کے چک...
Read more »

گرلز ہاسٹل میںآ تشزدگی کا افسوسناک واقعہ

راولپنڈی کینٹ کے حساس علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 لڑکیاں جاں بحق اور متعددد زخمی ہو گئیں جبکہ کئی طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے عقب میں واقع نیشنل فاؤنڈیشن گرلز ہاسٹل کی تیسری منزل پر پیر کی سہ پہر سوا چار بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، عملے نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری آپریشن شروع کیا۔ اس دوران...
Read more »

لاہور میں خودکش دھماکا

لاہورکے علاقے ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کی اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ13 خواتین سمیت66زخمیوں کوشہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔تباہ ہونیوالے عمارت کاملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے۔خودکش کاربم دھماکاآج صبح8 بج کر15 منٹ پرہوا ،جس میں ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کے اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کے دفترکونشانہ بنایاگیا۔دھماکا اتنازوردار تھاکہ اس جگہ پرپندرہ فٹ چوڑا اورآٹھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیااورآسمان پردھوئیں کے بادل چھا گئے۔دھماکے کی آواز15 سے 20کلومیٹر دور...
Read more »

کرکٹرز پر پابندیاں اور جرمانے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظورکرتے ہوئے محمدیوسف، یونس خان پرکرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں،جبکہ شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیاگیاہے۔محمدیوسف اوریونس خان کے آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثرہوئی جس کی وجہ سے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔دورہ آسٹریلیا میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پررانانویدالحسن اورشعیب ملک پرایک ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔شاہدآفریدی نے بال...
Read more »

Hum Sab

...
Read more »

پولیس کاملزمان پرسرعام وحشیانہ تشدد

آئی جی پولیس پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے تھانہ بھوانا میں تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکوگرفتاراورڈی ایس پی محمداکرم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈی پی او چنیوٹ کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے تھانہ بھوانا میں تشددکے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکوگرفتاراورڈی ایس پی محمداکرم کو معطل کرنے کاحکم دیاہے،،جبکہ ڈی پی او چنیوٹ کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرڈی پی اورچنیوٹ نے بھواناپولیس کے سب...
Read more »

بھارت کیخلاف قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی!

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آغاز شرم ناک اور مایوس کن رہا، روایتی حریف بھارت کے سامنے اس کے کھلاڑی غیرمعمولی دباؤ میں نظر آئے اور 4-1 کے ٹینس اسکور سے یکطرفہ انداز میں چاروں خانے چت ہوکر 3 قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوگئے۔ دیگر میچوں میں اسپین نے جنوبی افریقا کو اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرادیا۔ گرین شرٹس نے کسی بھی مرحلے پر قومی ٹیم جیسی کارکردگی نہیں دکھائی، کھیل کے ہر شعبے میں اس کے کھلاڑی آف کلر نظر آرہے تھے۔ فارورڈز کے درمیان ہم آہنگی کی کمی کے ساتھ ساتھ گیند پر ان کا کنٹرول بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ بھارت کے کھلاڑی...
Read more »

ن لیگ کا جلسہ اوربجلی چوری!

لاہور میں حلقہ این اے 123 میں نواز شریف کے جلسہ کے دوران کنڈے کے ذریعے حاصل کی گئی بجلی کی چوری پکڑی گئی،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکوکی ابتدائی رپورٹ میں مسلم لیگ(ن)کوبجلی چوری کیس سے بری الزمہ قرار دے کرمتعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل جبکہ ٹی ایم او شالیمارٹاؤن کوتین ہزارروپے کاجرمانہ عاید کردیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئرسرکل تھری ارشد رفیق نے نواز شریف کے کے جلسے کے دوران بجلی چوری کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف لیسکو کو بھجوا دی ہے۔لیسکوکے جنرل منیجرآپریشنز رانا محمد اجمل نے جیونیوزکوبتایا کہ بجلی چوری...
Read more »

ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنے کیریئر کے دوران ان مٹ نقوش ثبت کیے ہیں، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف بدھ

بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنے کیریئر کے دوران ان مٹ نقوش ثبت کیے ہیں، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف بدھ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بیٹنگ کے اپنے بے مثال فن سے ڈبل سنچری تخلیق کرکے انہوں نے خود کو امر کرلیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کی 40 سالہ تاریخ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں نے سہواگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 147 گیندوں پر تین چھکوں اور 25 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گ...
Read more »

مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر پاک بھارت اتفاق

پاکستان اور بھارت نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرسے نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد ان کی بھارتی ہم منصب نروپما راؤ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرکے ساتھ بامقصد بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا سلسلہ ختم نہیں کرنا چاہئے،ممبئی حملوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، ممبئی حملوں سے متعلق اٹھائے جانے والے...
Read more »

ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 21ہزار ووٹوں سے شکست دے کر انتخابی معرکہ جیت لیا ۔ جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انتخاب ہار جیت کا نام ہے، وہ الیکشن کمیشن میں کوئی اعتراض داخل نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا کہ این اے 55کے نتائج انقلابی سیاست کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونے...
Read more »

وزیر اعظم گیلانی اور نواز شریف کی ملاقات

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رائے ونڈ میں نواز شریف کے رہائش گاہ پرناشتے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت میثاق جمہوریت کو بنیاد بنا کر آگے چلنا چاہتی ہے،نواز شریف کو بتا دیا کہ میثاق جمہوریت پر عمل کیلئے تیار ہیں ،23مارچ سے پہلے میثاق جمہوریت کو نافذ کرنا چاہتے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ وہ کمیٹی سے کہیں گے کہ اس پر 23مارچ سے پہلے عمل کریں اس سے لوگوں کو خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عمل درآمد سے طاقت کا توازن بہتر ہوجائے گا ۔عام آدمی کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم...
Read more »

دوشادیوں کی تجویز!

لاہور…پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان نے جہیزکی لعنت کے خاتمے اور لڑکیوں کی شادی نہ ہونے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مردوں کی دو،دوشادیوں کی انوکھی تجویز پیش کر دی۔مسلم لیگ ق کی رکن ثمینہ خاورحیات نے ایوان میں اعلان کیاکہ وہ اپنے شوہر کو اجازت دیتی ہیں اور وہ دویااس سے زائدشادیاں کرسکتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک موقع پرشیخ علاؤالدین نے جہیز کی لعنت کے باعث لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کاذکر کیااورمطالبہ کیا کہ حکومت ان کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ منظورکرے، جس پرسرکاری رکن میاں نصیر نے لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے...
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz