لاہور میں خودکش دھماکا

لاہورکے علاقے ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کی اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ13 خواتین سمیت66زخمیوں کوشہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔تباہ ہونیوالے عمارت کاملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے۔خودکش کاربم دھماکاآج صبح8 بج کر15 منٹ پرہوا ،جس میں ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کے اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی کے دفترکونشانہ بنایاگیا۔دھماکا اتنازوردار تھاکہ اس جگہ پرپندرہ فٹ چوڑا اورآٹھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیااورآسمان پردھوئیں کے بادل چھا گئے۔دھماکے کی آواز15 سے 20کلومیٹر دور تک سنائی دی جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق کارسوارخودکش حملہ آورنے دھماکاخیزموادسے بھری کار کے انوسٹی گیشن ایجنسی کی عمارت کونشانہ بنایا۔دھماکے سے دومنزلہ عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اوربیسیوں ملازمین اور دیگرافرادملبے تلے دب گئے۔ڈی سی او لاہور کے مطابق خودکش کاربم حملے میں800کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے فوراً بعدریسکیوون ون ٹوٹوسمیت امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔۔دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ دھماکے کے بعداب تک بارہ لاشوں اور تیرہ خواتین سمیت چھیاسٹھ زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچا یاگیا ہے۔خودکش دھماکے کانشانہ بننے والی بلڈنگ رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے اردگردکے دس سے بارہ مکانات کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz