دوشادیوں کی تجویز!

لاہور…پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان نے جہیزکی لعنت کے خاتمے اور لڑکیوں کی شادی نہ ہونے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مردوں کی دو،دوشادیوں کی انوکھی تجویز پیش کر دی۔مسلم لیگ ق کی رکن ثمینہ خاورحیات نے ایوان میں اعلان کیاکہ وہ اپنے شوہر کو اجازت دیتی ہیں اور وہ دویااس سے زائدشادیاں کرسکتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک موقع پرشیخ علاؤالدین نے جہیز کی لعنت کے باعث لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کاذکر کیااورمطالبہ کیا کہ حکومت ان کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ منظورکرے، جس پرسرکاری رکن میاں نصیر نے لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تجویزپیش کی کہ ہرمرددو،دوشادیا ں کرے،ان کی تجویزسن کر ایوان کشت زعفران بن گیا،اپوزیشن رکن ثمینہ خاورحیات نے مسئلے کی سنجیدگی کاذکر کیاتو سرکاری بنچوں نے مطالبہ کیاکہ وہ بھی اپنے شوہر کودوسری شادی کی اجازت دیں جس پرثمینہ خاورحیات نے اعلان کیاکہ وہ ایوان میں اپنے شوہر خاور حیات کوبخوشی اجازت دیتی ہیں کہ وہ شریعت کے مطابق اگر دو یا دو سے زائدشادیاں کرناچاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں،اس پرایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

رکن پنجاب اسمبلی کی تجویز قابل عمل ہے؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz