بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنے کیریئر کے دوران ان مٹ نقوش ثبت کیے ہیں، لیکن جنوبی افریقا کے خلاف بدھ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بیٹنگ کے اپنے بے مثال فن سے ڈبل سنچری تخلیق کرکے انہوں نے خود کو امر کرلیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کی 40 سالہ تاریخ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں نے سہواگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 147 گیندوں پر تین چھکوں اور 25 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔