پولیس کی کارکردگی،ڈاکوؤں کی لاش کا جلوس

گوجرانوالہ پولیس نے7 اہلکاروں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث2 خطرناک اشتہاری ملزموں کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل بھی جاں بحق ہوگیا ۔ ملزموں کی لاشیں بازار میں پھرائی گئیں جن کا تماشا دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا۔ایس ایس پی آپریشن طارق ملک نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم آصف عرف وڈو گوجرانوالہ پولیس کو قتل ، اغوا براے تاوان اور بھتہ خوری سمیت 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ایس پی سی آئی اے افضل بٹ نے خانیوال کے چک نمبر152 میں اس کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزم آصف وڈو اور اس کے ساتھی اشتہاری ملزم ہاشم عرف کالا گجر نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے کانسٹیبل یاسین بٹ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دونوں اشتہاری ملزمان بھی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشیں گوجرانوالہ لائی گئیں تو شہریوں نے پولیس پر پھول نچھاور کئے اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ پولیس نے ملزموں کی لاشوں کو بازاروں میں بھی پھرایا۔۔دوسری طرف شہید کانسٹیبل یاسین نٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی اور اسے پورے اعزاز کے ساتھ سادھوکی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

کیا اس طرح لاشوں کا جلوس نکالنا درست اقدام ہے؟

آپ کے خیال میں اس فعل کا کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz