Twenty20 World Cup

HTML clipboard ICC World Twenty20, 2010 The ICC World Twenty20 2010 is a 20/20 cricket tournament scheduled to take place in West Indies in April-May 2010. It will be the third World Twenty20 cricket series. The ICC World Twenty20 2010 will be contested by 12 teams which have been 'seeded' and divided into four groups are A, B, C and D. Group A - Pakistan (A1), Bangladesh (A2) and Australia Group B - Sri Lanka (B1), New Zealand (B2) and...
Read more »

ِِِصدارتی اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظورکردہ اٹھارویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد اٹھارویں ترمیم نہ صرف آئین کا حصہ بن گئی ہے بلکہ صدارتی اختیارات بھی پارلیمنٹ کو منتقل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم ،اسپیکرقومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔یہ ایک ایساتاریخی موقع تھا جس میں پہلی بار سیاسی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔صدر نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل...
Read more »

وینا ملک اور آصف میں صلح!

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے‘ یہی حال ہمارے کرکٹرز کا بھی ہے جو اکثر کھلنڈرے پن سے گل کھلاتے رہتے ہیں چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا کوئی نائٹ کلب، دل پھینکنے کاہنر کوئی ان سے سیکھے، کھیل پہ دھیان کم اور جہاں کوئی اچھی صورت دیکھی یا کسی نے ان سے گھل مل کے باتیں کیں اور ہوگئے لٹو۔ بقول شاعر ”دل ہی تو ہے نہ سنگ وخشت درد سے بھر نہ آئے کیوں“واہ ایک کمال شعیب ملک نے کیا اور اپنی محبت کو سچ کردکھایا، شادی رچالی اور بہت دھوم دھام سے لیکن اس کے برعکس ٹیلی ویژن اور فلم اسٹار وینا ملک اور ہمارے ابھرتے ہوئے فاسٹ...
Read more »

کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن

کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن برصغیر کے میگا اسٹارز شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سے متعلق خبروں نے پاکستان اور بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔ اپنے اپنے میدانوں کے شہ سواروں کے درمیان رومانس کا آغاز اطلاعات کے مطابق لگ بھگ چھ ماہ قبل ہوا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب جنگ گروپ اور بھارتی ا دارے ٹائمز آف انڈیا کے درمیان امن کی آشا کے لئے بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک اور ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کی منگنی کی خبر عین اس روز منظر عام پر آئی جب کراچی میں پاک بھارت دوستی و امن مشاعرے کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ شعیب ملک نے...
Read more »

پاکستان پریمئرلیگ متعارف کرانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پریمئرلیگ متعارف کرانے کی تجویززیر غور ہے تاکہ ملک میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کویقینی بنایاجاسکے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت اوربنگلہ دیش نے پہلے ہی اس طرح کی لیگ بنالی ہے اورغیرملکی کھلاڑی شوق سے اس میں حصہ لیتے ہیں کیونکہ انہیں کم وقت میں زیادہ دولت کمانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پرکشش پیکیج کی وجہ سے کھلاڑی بڑی تعداد میں اس لیگ میں شرکت کریں گے اورسیکیورٹی سے متعلق ان کے خدشات دور ہو سکیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا...
Read more »

بینظیر بھٹو کے قتل کاذمہ دار کون؟

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ، رپورٹ میں مشرف حکومت کو بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف، حکومت پنجاب اور راولپنڈی پولیس مناسب سیکورٹی فراہم کرتی تو بینظیر بھٹو کے قتل روکا جاسکتا تھا۔ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مشرف حکومت نے بینظیر بھٹو کی سیکورٹی کیلئے مناسب اقدامات کیے اور نہ ہی مناسب سیکورٹی فراہم کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمیشن کو تحقیقات کیلئے اعلی سطح کے لوگوں تک پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا بھی پڑا،...
Read more »

ہزارہ ڈویژن میں احتجاجی مظاہرے!

صوبہ سرحد کانام خیبر پختونخوا رکھنے کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں زبردست مظاہرے ہوئے، احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پولیس فائرنگ اور تشدد سے 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھنے کے خلاف ہونے والا ردعمل صرف ہزارہ تک ہی محدود نہیں بلکہ اس نے کئی دوسرے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر شہری زندگی کو بری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا ہے لیکن حکومت کی سمجھ میں یہ بات ابھی تک نہیں آئی کہ وسیع تر قومی اور ملکی مفادات کے حوالے سے...
Read more »

”شعیب اختر ان ایکشن؟“

فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ کھیلے بغیر خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔ ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے فیڈرل ایریاز کی ٹیم میں شامل ہوتے ہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں ۔شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد میں پوری رفتار اور ردہم سے بولنگ کر رہا ہوں، میں پی سی بی اور سلیکٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایک روزہ کپ کی ٹیم کیلئے منتخب کیا ہے۔ میری کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم حاصل کروں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف کاؤنٹیز کی طرف سے...
Read more »

آئینی اصلاحات پر اتفاق

آئینی اصلاحات کمیٹی میں شامل ارکان نے 9 ماہ کے طویل صلاح مشورے کے بعد بالآخر آئینی اصلاحات پر دستخط کر دیئے ہیں اور یہ مسودہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے، نئے آئینی مسودے کی رُو سے صوبہ سرحدکانام باضابطہ طور پر تبدیل کرکے” خیبر پختونخوا “ رکھ دیا گیا ہے، جبکہ ن لیگ کی تجویز منظور کرتے ہوئے کمیٹی کے دیگر ارکان نے عدالتی کمیشن کا ساتواں رکن نام زد کرنے کا اختیار چیف جسٹس کو دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ ساتواں رکن جس کیلئے قبل ازیں ریٹائر سینئر جج کا معیار طے کیا گیا تھا، اس کی جگہ اب سابق چیف جسٹس کو بھی ساتواں...
Read more »

پٹرول ڈیزل اورمٹی کا تیل پھر مہنگا

اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 50 پیسے سے ساڑھے تین روپے اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ بدھ کو یہاں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان جواد احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پٹرول کی نئی قیمت 2.57 روپے اضافہ کے ساتھ 73.14 روپے، ایچ او بی سی 1.50 روپے اضافہ کے ساتھ 87.56 روپے، مٹی کا تیل 3.31 روپے اضافہ کے ساتھ 64.81 روپے، ڈیزل 3.50 روپے اضافہ کے ساتھ 73.39 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.73 روپے اضافہ کے ساتھ 62.20 روپے فی لیٹر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ طیاروں میں استعمال...
Read more »

محمد یوسف انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین محمد یوسف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ پر عائد کی ہے۔ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اپنے شوکاز نوٹس میں تحریر کیا ہے کہ میرا قومی ٹیم میں رہنا نقصان کا باعث ہے، اس لئے میں کرکٹ چھوڑ رہا ہوں ،البتہ ڈومیسٹک اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ان کا کہنا...
Read more »

آئینی اصلاحات ڈیڈلاک کا شکار

آئینی اصلاحات کا پیکیج ڈیڈلاک کا شکار ہو گیا ہے اور طے شدہ پروگرام کے تحت 18 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط نہیں ہو سکے۔ دستخطی تقریب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیٹ لاؤنج میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے آئینی اصلاحات پر نئے تحفظات کے اظہار کے بعد 9 ماہ کی کوششوں کے باوجود اس اہم قومی معاملے پر اتفاق رائے کھٹائی میں پڑ گیا۔ دستخطی تقریب ملتوی اور پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس26...
Read more »

شاہد آفریدی کے سرکپتانی کا تاج !

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دفاع کی جنگ جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈکپ میں اپنی بحیثیت کپتان تقرری کے بعد معروف آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ ماضی میں جھانکنے کے بجائے روشن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں، آسٹریلیا میں گیند گڑبڑ کرنے کی سزا اور جرمانہ وہ بھگت چکے ہیں۔ اب ان کی کوشش ایک مربوط اور بھرپور اسپرٹ کے ساتھ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے میدان میں اتارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تقرری پر خوش ہوں، پوری کوشش ہو گی کہ ٹیم کو اچھے انداز میں لڑا کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا دفاع...
Read more »

جہیز کے مطالبے کا انجام!

عام طور پہ دیکھا گیا ہے کہ جہیز ہمارے معاشرے میں گھن کی صورت اختیار کرگیا ہے ، کئی ایک گھروں میں شادی کو جہیز کا مسئلہ بنادیا گیا ہے اس کی ایک مثال ایک خبر ہے جو سب کے لئے ایک سبق بن گئی ہے، حق مہر کے تنازع پر دلہن والوں نے بارات یرغمال بنا لی اور باراتیوں پر تشدد کیا‘ موضع کچا پکا کے رہائشی نے اپنی بیٹی کا رشتہ بہاولپور کے محمد دیوان کے لڑکے وقاص احمد سے طے کیا‘ دلہن والوں نے 6 تولے سونا اور دولہا والوں نے موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ کی۔ گزشتہ روز جب بہاولپور سے بارات پہنچی تو دلہن والوں نے نکاح سے پہلے سونا مانگا جس پر دولہا کی...
Read more »

سینئر کرکٹرز سینٹرل کانٹریکٹ سے محروم!

پابندی کے باعث کرکٹ سے دوری کا شکار تین سابق کپتان یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک اور آل راؤنڈر رانا نوید الحسن اب معاوضے کی محرومی سے بھی دوچار ہوگئے ہیں۔ اس طرح سرکاری سطح پر ان کا حقہ پانی بھی بند کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کو ایک سال کے لیے جن37 سینئر اور جونیئرکرکٹرزکے ساتھ معاہدہ کیا ہے ان میں تین سابق کپتان اور آل راؤنڈرکو نہیں رکھا گیا ہے، ان چار کھلاڑیوں پر پچھلے ہفتے پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر بورڈ نے دورہٴ آسٹریلیا میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے باعث کرکٹ کھیلنے پر پابندی...
Read more »

پنجاب پولیس کا اشتہار اور تری مورتی !

پنجاب پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار میں سنگین غلطی کا انکشاف ہواہے۔پنجاب پولیس کے اشتہار میں پنجاب پولیس کے مونوگرام کی جگہ پنجاب پولیس بھارت کامونو گرام شائع ہوگیا ہے۔ پنجاب پولیس بھارت کے مونوگرام میں تری مورتی بنی ہوئی ہے جبکہ پنجاب پولیس پاکستان کے مونوگرام میں ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں جب آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مونوگرام صحیح دیاتھایہ پرنٹنگ کی غلطی ہوئی ہوگی،واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، دیکھناہے غلطی کہاں...
Read more »

عوام پر پھرلوڈشیڈنگ کا عذاب نازل!

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کابحران ایک بار پھر سنگین ہوگیا، بدھ کو ہر آدھے اور ایک گھنٹے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شہریوں کو عذاب بھگتنا پڑا ،کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ پی ایس او رعایتی نرخوں پر گیس فراہم کرے جبکہ پی ایس او کا کہنا تھا کہ رعایتی نرخ کا پیریڈ ختم ہوگیا اور کے ای ایس سی اب مارکیٹ ریٹ پر تیل خریدے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا اورواضح کیا کہ عوام کو اداروں کی آپس کی چپقلش اور تیکنیکی و فنی تفصیلات...
Read more »

صدرکا اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

صدر آصف علی زرداری نے ملک میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری کو باقاعدہ بنانے کے اہم بل پر دستخط کرتے ہوئے اپنے تمام جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر نے بدھ کی سہ پہر ایوان صدر میں انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری کے بل 2010ء پر دستخط کئے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے بل پر دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام لیا جاتا تھا اور اب اس قانون سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت اور انسانی...
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz