”شعیب اختر ان ایکشن؟“

فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ کھیلے بغیر خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔ ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے فیڈرل ایریاز کی ٹیم میں شامل ہوتے ہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں ۔شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد میں پوری رفتار اور ردہم سے بولنگ کر رہا ہوں، میں پی سی بی اور سلیکٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایک روزہ کپ کی ٹیم کیلئے منتخب کیا ہے۔ میری کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم حاصل کروں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف کاؤنٹیز کی طرف سے انگلش سیزن کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میری اولین ترجیح پاکستان کیلئے کھیلنا ہے۔ میری خواہش ہے کہ انگلینڈ میں پاکستان کی طرف سے چھ ٹیسٹ کھیلوں اور پاکستانی ٹیم کو فتح دلواؤں، میں دورہٴ انگلینڈ میں پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

کیا شعیب اختر اپنے دعوے پر پورا اتر سکیں گے؟

آپ ان کو مستقبل میں کیسا دیکھتے ہیں؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz