پنجاب پولیس کا اشتہار اور تری مورتی !

پنجاب پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار میں سنگین غلطی کا انکشاف ہواہے۔پنجاب پولیس کے اشتہار میں پنجاب پولیس کے مونوگرام کی جگہ پنجاب پولیس بھارت کامونو گرام شائع ہوگیا ہے۔ پنجاب پولیس بھارت کے مونوگرام میں تری مورتی بنی ہوئی ہے جبکہ پنجاب پولیس پاکستان کے مونوگرام میں ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں جب آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مونوگرام صحیح دیاتھایہ پرنٹنگ کی غلطی ہوئی ہوگی،واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، دیکھناہے غلطی کہاں ہوئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہپنجاب پولیس پاکستان اورپنجاب پولیس بھارت کامونوگرام ایک جیساہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت سے نظریاتی اختلاف توہے، تاہم یہ سب غلطی سے ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں24 جنوری میں حکومت کی جانب سے ایک اشتہار شائع کرایا گیا تھا ، جس میں بھارتی ایئر چیف کی جگہ سابق پاکستانی ایئر چیف ایئر مارشل تنویر محمود احمد کی تصویر شائع کردی گئی تھی۔ آج پنجاب پولیس نے بھی اس سے ملتاجلتا ’کارنامہ‘ سرانجام دے کر ثابت کردیا ہے کہ’ ہم کسی سے کم نہیں‘۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz