پاکستان پریمئرلیگ متعارف کرانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پریمئرلیگ متعارف کرانے کی تجویززیر غور ہے تاکہ ملک میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کویقینی بنایاجاسکے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت اوربنگلہ دیش نے پہلے ہی اس طرح کی لیگ بنالی ہے اورغیرملکی کھلاڑی شوق سے اس میں حصہ لیتے ہیں کیونکہ انہیں کم وقت میں زیادہ دولت کمانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پرکشش پیکیج کی وجہ سے کھلاڑی بڑی تعداد میں اس لیگ میں شرکت کریں گے اورسیکیورٹی سے متعلق ان کے خدشات دور ہو سکیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا شمار مختصر فارمیٹ کی بہترین ٹیموں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔



پاکستان پریمئر لیگ کی تجویز قابل عمل ہوسکے گی؟

غیرملکی کھلاڑی کے سیکورٹی سے متعلق خدشات کو کس طرح دور کیا جاسکتا ہے؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz