عراق: دو خود کش حملوں میں 17 افراد ہلاک

عراق: دو خود کش حملوں میں 17 افراد ہلاک
عراق کے علاقے رمادی میں ہونے والے دو خود کش حملوں میں سترہ افراد ہلاک جبکہ پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں کا نشانہ رمادی میں واقع ایک سرکاری عمارت تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے پہلے ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑایا اور جب جائے وقوعہ پر لوگ اکٹھے ہو گئے تو پہلے دھماکے تقریباً پندرہ منٹ بعد دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ رمادی عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سنیوں کے القاعدہ کے خلاف ہونے سے قبل یہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ اس سے قبل رمادی میں ہی 12 دسمبر کو ہونے والے خودکش دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz