کوئٹہ:پولیس وین پر بم حملہ،سب انسپکٹر جاں بحق

کوئٹہ:پولیس وین پر بم حملہ،سب انسپکٹر جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے قنبرانی روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کمانڈوز فورس آر آر جی کی گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں کہ قنبرانی روڈ پر انگور کے باغ کے قریب ایک سائیکل میں نصب بم ریمورٹ سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں دھماکے کی زد میں آگئیں۔ سب انسپکٹر دائود موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشن حامد شکیل اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری غلام شبیر نے وقوعے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ بی سی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو دھماکوں کے لئے پیسے مل رہے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz