پی سی بی کا ویمن کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

پی سی بی کا ویمن کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2011 سے ہو گا۔ پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین اعجاز بٹ کی صدارت میں ہوا۔ تمام ممبران جی موجودگی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو آئندہ سال جنوری سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ساٹھ سال سے زائد سینئر کرکٹرز کی ماہانہ مراعات میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں ہونیوالے فیصلے میں پی سی بی کی ثالثی کمیٹی کے ممبران کو تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے۔ ثالثی کمیٹی میں شامل ہونیوالے نئے ممبران میں جسٹس ریٹائرڈ محمد سعید اختر اور جسٹس ریٹارئرڈ فضل میران چوہان شامل کیے گئے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz