القاعدہ پاکستان کی حکومت گرانا چاہتی ہے:امریکی نائب صدر بائیڈن

القاعدہ پاکستان کی حکومت گرانا چاہتی ہے:امریکی نائب صدر بائیڈن
امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ ایٹمی پاکستان کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس پروگرام میں جوزف بائڈن کا کہناتھا افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کا سب سے بڑا مقصد القاعدہ کا نیٹ ورک توڑنا اور اسےشکست دے کر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہشت گرد ایٹمی پاکستان کی حکومت پر قبضہ نہ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستاں میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے لیکن القاعدہ کے خاتمے میں مزید وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا صدراوبامہ نے پاکستانی سرحدی علاقے میں القاعدہ کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہناتھا کہ القاعدہ امریکہ پر اب بھی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن ہم نے ان کے حملے کرنے، منصوبہ بندی اور دہشت گردوں کی تربیت کی صلاحیت کم کر دی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کامیاب ہو گئے ہیں بلکہ اس کامطلب یہ ہے کہ پچھلے سال یا پچھلے دو تین سال کے مقابلے میں ہماری پوزیشن کا بہتر ہوئی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz