خواتین کومختلف فحاشی،جنسی تشدد اورنائٹس کلب میں کام کرانے کی غرض سے یونان لانے والے انسانی گروہ گرفتار

خواتین کومختلف فحاشی،جنسی تشدد اورنائٹس کلب  میں کام کرانے کی غرض سے یونان لانے والے  انسانی گروہ گرفتار
ایتھنز(بیورورپورٹ)روس اور دیگر ممالک سے خواتین کومختلف فحاشی،جنسی تشدد اورنائٹس کلب  میں کام کرانے کی غرض سے یونان لانے والے ایک انسانی گروہ کے خلاف یونانی پولیس کایونان کے مختلف بڑے شہروںمیں بیک وقت کارروائی غیر قانونی طورپرخواتین کویونان لانے والے سترہ انسانی سمگرگرفتار مزید ایک سوساٹھ کی تلاش جاری۔یونان کے شہروں ایتھنز،لامیا،وولوس،لاریسا،تھسلونیکی،فلورینا اوردیگر شہروںمیں کی جانے والی بیک وقت کارروائی میں سترہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔خواتین کویونان غیر قانونی طورپر لانے والے گروہ کے افراد روس اوردیگر روسی ریاستوں کوخواتین کویونان لاکر ان کونائٹس کلبز،قحبہ خانوں اوردیگر فحاشی کے اڈوں پر ان سے کام لیتے تھے۔پولیس کے مطابق اسی فی صدی خواتین کومشرقی یورپی ممالک سے یونان لایاجاتاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ خواتین کو یونان لانے والے گروہ کاماسٹرمائنڈ ایک چالیس سالہ شخص بیان کیاجاتاہے جوبیکریز اورنائٹ کلبز کی متعدد دکانوں کوچلاتاہے۔گرفتارکیے جانے والے افراد کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz