کوئٹہ : گاڑی سے اسلحہ برآمد، شاہ زین بگٹی کو حراست میں‌ لے لیا گیا

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کو کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی اور پولیس نے روک کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ جبکہ ایف سی اہلکاروں نے شاہ زین بگٹی کو فرار ہونے کی کوشش میں‌ حراست میں‌ لے لیا گیا.جبکہ گاڑیوں اور گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی 25 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ کوئٹہ کے داخلہ راستے بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی اور پولیس نے قافلے کو روک لیا اور گاڑیوں کی تلاشی لینا چاہی لیکن شاہ زین بگٹی نے گاڑیوں کی تلاشی سے انکار کیا۔ بعدازاں ایف سی نے گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ان کے محافظوں اور گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ شاہ زین بگٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پکڑا گیا اسلحہ ان کا نہیں اور ان کے سامنے یہ اسلحہ رکھ کر ان پر الزام ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گاریوں کی چابیاں بھی لے لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اینٹی پاکستان نہیں ۔ ہم محب وطن ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب ڈیرہ بگٹی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب آئی جی ایف سی مجیر جنرل عبید اللہ خان نے شاہ زین بگٹی کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شاہ زین نے بھاگنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے تک شاہ زین سے مذاکرات ہوتے رہے اور شاہ زین نے گاڑیوں کی چیکنگ کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے ہم ممکن اقدامات کرینگے۔ شاہ زین بگٹی کے پاس اسلحہ رکھنے کی راہداری نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ حساس ادارے کے اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz