جی ایس ٹی بل: صدر زرداری نے ن لیگ سے حمایت مانگ لی

جی ایس ٹی بل: صدر زرداری نے ن لیگ سے حمایت مانگ لی
صدر آصف علی ذرداری نے آر جی ایس ٹی بل پر مسلم لیگ نواز کی حمایت مانگ لی ہے ۔ صدر نے نواز شریف کے دس نومبر والے خط کا جواب دے دیا ہے ۔ صدر آسف علی ذرداری نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے اکٹھے ملکر مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔ جس کے لئے مسلم لیگ نواز اپنے سینیئر پارٹی نمائندوں کو نامزد کریں ۔ صدر ذرداری نے اپنے خط میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ احتساب بل کے حوالے سے مسلم لیگ نون کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ خسارے میں اداروں کی تشکیل نو کے لئے بھی تعاون مانگ لیا۔ صدر ذرداری نے کہا ہے کہ مالی سال 2011-2012 میں پیپلز پارٹی کی حکومت توانائی کے شعبے میں تشکیل نو سے 250 ارب روپے بچا لے گی۔ آر جی ایس ٹی بل کے حوالے سے صدر ذرادری نے اپنے خط میں سینیٹر اسحاق ڈار کی تجاویز کا بھی حوالہ دیتے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی سفارشات سمیت یہ بل منظور کرانے میں مدد کی جائے۔ خط میں صدر ذرداری نے میاں نواز شریف کو کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی ہر حال میں جاری رکھے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz