اسلام آباد: 19 ویں آئینی ترمیم کابل بھاری اکثریت سے منظورکرلیا گیا

اسلام آباد: 19 ویں آئینی ترمیم کابل بھاری اکثریت سے منظورکرلیا گیا
قومی اسمبلی نے انیسویں آئینی ترمیم کابل بھاری اکثریت سے منظورکرلیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری سے اداروں کا وقاربلند ہؤا ہے۔ رضا ربانی نے انیسویں ترمیم کا قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے حق میں دوسواٹھاون اورمخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری کے لئے رضاربانی اورآئینی اصلاحات کمیٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ اس سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایک سال کے دوران دو آئینی ترامیم کی منظوری نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سینیٹررضاربانی اجلاس میں خصوصی طورپرشریک ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ آئین کی چھ شقوں میں چھبیس ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz